ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سی بی ایس ای پرچہ لیک معاملہ: نریندر مودی نے ظاہر کی ناراضگی، پرکاش جاوڈیکر سے کی بات : ذرائع

سی بی ایس ای پرچہ لیک معاملہ: نریندر مودی نے ظاہر کی ناراضگی، پرکاش جاوڈیکر سے کی بات : ذرائع

Thu, 29 Mar 2018 11:30:06    S.O. News Service

نئی دہلی 28مارچ (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )سی بی ایس ای پیپر لیک کا دعوی کرنے والی خبروں کے درمیان سی بی ایس ای نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ10ویں کلاس کے ریاضی اور 12ویں کلاس کے معاشیات کا امتحان دوبارہ لیا جائے گا۔ سی بی ایس سی نے امتحان دوبارہ لئے جانے کے بارے میں سرکلر جاری کرکے کہا کہ اس بارے میں تاریخوں اور دیگر اطلاعات بورڈ کی ویب سائٹ پر دستیاب کروائی جائے گی۔ادھر ذرائع کے مطابق سی بی ایس ای پرچہ لیک پر وزیر اعظم نریندر مودی نے فروغ انسانی وسائل کے وزیر پرکاش جاوڈیکر سے بات کرکے اس پورے معاملہ پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ پرکاش جاوڈیکر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سی بی ایس ای کے پیپر لیک کے معاملے کو سنجیدگی سے نوٹ کیا گیا ہے ۔ ایک گروہ جان بوجھ کر ہو سکتا ہے کہ یہ سب کر رہا ہو۔ اس بار دو تین پیپر نصف گھنٹے قبل ہی واٹس ایپ پر لیک ہوگئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی پولیس کی اسپیشل ٹیم واٹس ایپ ٹریک کر رہی ہے۔ پیر سے جو امتحان ہوگا وہ نئی سیکورٹی کے نظام کے ساتھ ہو گا، جلد ہی ٹائم ٹیبل کا اعلان کیا جائے گا ، میں سمجھتا ہوں بچوں اور والدین کو تکلیف ہوگی۔ ہم آگے سے مکمل امتحان پختہ انتظامات کے ساتھ کرانے کی کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ طلبا خالی الذہن ہوکر امتحان دیں، میں طالب علموں کو یقین دلاناچاہتا ہوں کہ جن لوگوں نے یہ پیپر لیک کیا ہے پولیس انہیں پکڑے گی ۔ ہم پورے معاملہ کی اندرونی تحقیقات بھی کریں گے ۔


Share: